منشیات اور جرائم کا خاتمہ ہم سب کا فرض ہیں: ایس پی ساجد خان

36

پشاور(اکرام الدین) ایلیٹ فورس کے دبنگ ایس پی ساجد خان نے کہا کہ منشیات اور جرائم کا خاتمہ ہمارا اولین مقصد اور مشن ہے کیونکہ منشیات اور جرائم ملک و قوم اور نوجوان نسل کی تباہی کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے ایماندر اور اعلی پولیس افسران کی وجہ سے خیبر پختونخواہ میں جرائم اور منشیات میں پہلے سے زیادہ کمی نظر آرہی ہے ایس پی ساجد خان نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ نوجوان نسل منشیات جیسے زہریلہی چیزوں کی نشان دہی میں اہم کردار ادا کرے اور پولیس کو بروقت اطلاع دیں انہوں نے مزید کہا کہ جرائم ،اور منشیات کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے عوام کو پولیس کا ساتھ دینا از حد ضروری ہے تا کہ جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔

اسے بھی پڑھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.