تاریخ میں پہلی بار کسی ملک کی فوج دہشت گرد تنظیم قرار

83

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ملک کی فوج دہشت گرد تنظیم قرار۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایران کی فوج پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کی منظوری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب پر پابندی کا فیصلہ بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا۔ پاسداران انقلاب دہشتگری کی پشت پناہی کر رہا ہے، پابندی کے بعد پاسداران انقلاب کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک کی فوج کو دہشت گر د تنظیم قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کا قیام انقلاب ایران کے بعد اپریل 1979 میں عمل میں آیا تھا اور اس وقت تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار فوجی پاسداران انقلاب کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.