معروف گلوکار کا مداحوں کیلئے پیار بھرا پیغام

51

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف گلوکار عاطف اسلم کااپنے مداحوں کیلئے پیار بھرا پیغام۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کوپیار بھراپیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان اولین ترجیح ہمیشہ اپنے پیاروں میں محبت بانٹنا ہونی چاہیے۔لاہور فوڈ فیسٹیول میں ہونے والے شو کے دوران عاطف اسلم نے لائیو پرفارمنس دی اور اپنی لاجواب گائیکی سے مداحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔اسی موقع پر عاطف اسلم نے شرکا سے کہا کہ آپ لوگ جہاں بھی ہیں جس بھی شعبے سے وابستہ ہیں ، ہمیشہ اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور ان کو بے تحاشا پیار دیں۔
دوسری جانب ٹوئیٹر پر بھی عاطف اسلم نے کا کہنا تھا کہ آج سیون اپ فوڈ فیسٹیول میں شرکت کر کے بہت مزہ آ یا، اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.