پانچویں کےامتحان میں سنان ارشادکی تحصیل عارفوالا میں پہلی پوزیشن

46

عارف والا(نیوز نامہ)عارف والا کے گاؤں کلیانہ کے طالب علم سنان ارشاد کے کیلئے بڑا اعزاز،تحصیل عارف والا میں پہلی پوزیشن ۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی تحصیل عارف والا ایک گاؤں کلیانہ کے رہائشی سنان ارشادولد ارشاد سکھیرا نے پانچوں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں تحصیل عارف والا میں پہلی جبکہ ضلع پاکپتن میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ہونہار طالب علم نے اپنی اس کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا پھل قرار دیااور مستقبل میں ملک کی خدمت کے جذبے کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.