ایران میں سیلاب نے تباہی مچا دی

104

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں سیلاب نے تباہی مچا دی،ہلاکتوں کی تعداد 70ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ایران میں ریکارڈتوڑ بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں نے تباہی پھیلا دی،سیلاب سے 70افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی اور 4لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ایران کی تاریخ میں ریکارڈ بارشوں نے 140دریاؤں اور نہروں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی، سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا۔لینڈ سلائیڈنگ کے 409واقعات رونما ہوئے، 78 شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔انفراسٹریکچر اور فصلوں کی مد میں مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ سیلاب کے باعث 1400 گاؤں اور شہروں کے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیاء کا فقدان ہو گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.