غیر میعاری خوراک انسانی اموات کی بڑی وجہ بن گئی

39

نیویار ک(ویب ڈیسک) ناقص اور غیر صحت مندانہ خوراک انسانی اموات کی ایک بڑی وجہ بن گئی۔ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میںانسانی اموات کے تناسب میں ہر پانچواں شخص غیر صحت مندانہ خوراک کے استعمال کی وجہ سے مر رہا ہے ۔تقریباـ ایک کروڑ دس لاکھ اموات کی وجہ غیر صحت مندانہ خوراک ہے۔ مثال کے طور پر ضرورت سے زیادہ شکر اور نمک کا استعمال قبل از وقت اموات کی اہم ترین وجوہات میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیرمعیاری خوراک کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں وسطی ایشیائی ملک ازبکستان میں ہوتی ہیں ۔سن 2017 میں غریب اور ترقی پذیر ممالک میں چینی اور نمک کے زیادہ استعمال والی خوراک کھانے سے گیارہ ملین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایسی غیر صحت مندانہ خوراک سے ذیابیطس، عوارض قلب اور کینسر کی بیماریوں کو افزائش حاصل ہوئی ہے۔ غیر صحت مند خوراک کھانے سے ہونے والی ہلاکتوں کے ممالک میں امریکا تینتالیسویں، چین ایک سو چالیسویں، بھارت ایک سو اٹھارہویں اور برطانیہ تیئسویں مقام پر ہیں۔ یہ ریسرچ 195 ممالک میں مکمل کی گئی تھی۔یہ ریسرچ لینسٹ میڈیکل جرنل میں شائع کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.