انجلینا جولی پاکستانی نژاداداکار کی ہیروئن بنیں گی

72

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل ننجیانی ہالی ووڈ کی معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کیساتھ جلوے دکھاتے نظر آئینگے۔تفصیلات کے مطابق کمیل ننجیانی امریکا میں متعدد ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور کئی پروگراموں کی میزبانی کے ساتھ ساتھ متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں۔انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی ڈرامہ سے ملی۔اب تک ان کی اپنی بائیو گرافی پر بھی فلم ’’دی بگ سِک‘‘بن چکی ہے جس پر وہ امریکا کا کامیڈی سٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ دی بگ سک کی کہانی کمیل ننجیانی کی پاکستانی پس منظر کی زندگی اور امریکی اہلیہ کے ارد گرد گھومتی ہے۔
تاہم اس بارکمیل ننجیانی کو انجلینا جولی کی آنیوالی فلم ’’دی اٹرنلز‘‘ میں کاسٹ کئے جانے سے متعلق اداکار اور فلم سٹوڈیو کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی ٹیم آئندہ کچھ ہفتوں میں کمیل ننجیانی کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے تصدیق کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.