ایف کے ایونٹ منیجمنٹ کے زیراہتمام ایوارڈ شو

83

پشاور(اکرام الدین)ایف کے ایونٹ منیجمنٹ کی جانب سے فیسٹول یوتھ کی جانب سے گزشتہ روز ایک مقامی شادی ہال میں ایوارڈز شو کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کے مہمان خصوصی اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخواہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان خان جبکہ گیسٹ آف آنرڈی ایس پی بشیر احمد نوشہرہ پولیس تھے اور کمپئیرنگ صوفیان نے اسٹیج کے فرائض سر انجام دئیے جس میں چئیرمین قومی بیداری پرچم پشاور شفیع الرحمن خٹک سماجی شخصیت ،سید زر بادشاہ، صدیق پہلوان حضرت علی نے بھی شرکت کی پروگرام میں نامور اداکار طارق جمال ،شہنشاہ غزل صدارتی ایوارڈ یافتہ خیال محمد کے فرزند وصال خیال نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے عوام سے خوب داد حاصل کی جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات نے فشن شو کا مظاہرہ پیش کیا۔گلوکاروں میں سلمیٰ ناز،اینی خان اور وصال خیال نے اپنے آواز کا جادو جگایا مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا منشیات کیخلاف بڑھتا ہوا رجحان نوجوانوں کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں اور بہتر تعلیم اور آگاہی سے منشیات کے استعمال کو روکا جا سکتا ہے یوتھ نے منشیات کیخلاف اے این ایف کاساتھ دینے کاعزم کیا انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخواہ منشیات کے ایسے پروگراموں کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس کی حوصلہ افزئی کرتا ہے تقریب میں اے این ایف کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے دست مبارک سے ڈی ایس پی نوشہرہ پولیس بشیر احمد، سماجی شخصیت سید زر بادشاہ،صدیق پہلوان، حضرت علی،شفیع الرحمن خٹک ،سینئرصحافی منصورشاہ او ر اداکار طارق جمال کو ایورارڈ سے نوازا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.