معروف ہالی ووڈ اداکارہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح نکلیں

91

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ جیڈا اسمتھ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح نکلیں۔تفصیلات کے مطابق نامور ہالی ووڈ اداکارہ جیڈا اسمتھ عابدپروین اور راحت فتح علی خان کو اپنے پسندیدہ گلوکار قراد دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں کی گائی مقبول قوالی شیئر کی اور ساتھ ہی کہا کہ یہ دونوں میرے پسندیدہ گلوکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ زبان سمجھ میں نہ آنے کے باوجود بھی صوفیانہ کلام نے ان کے دلوں پر سحر طاری کردیا ہے۔جیڈااسمتھ نے معروف قوالی اپنے فالوورز کو بھی سننے کا مشورہ دے دیا۔جس کےبعدہالی ووڈ اداکارہ کے مشورے پر عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کو سننے والے بھی ان کے گرویدہ ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.