600بھارتی فنکار مودی کے خلاف میدان میں آگئے

59

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)مودی الیکشن مہم کے دوران بڑی مشکل میں پھنس گئے،600 بھارتی فنکار مودی کے خلاف میدان میںآگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی نامور اداکار نصیرالدین شاہ سمیت 600 تھیٹر فنکاروں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مہم شروع کردی۔ بھارتی فنکاروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ نفرت انگیز سیاست کو مسترد کردیں اور بے حسی کو طاقت سے باہر کریں۔بھارتی فنکاروں کی جانب سے یہ بیان بھارتی شہریوں کے لیے 12 مختلف زبانوں میں شائع کیا گیا ہے جس میں انگریزی سمیت ہندی، تامل، بنگالی، مراٹھی، ملائلم، کناڈا، تیلگو، آسمسی، کونکانی، اردو اور گجراتی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق عوامی ترقی کی دعویدار مودی سرکار کے بھارت میں ‘ہندوتوا’ کے غنڈوں کو کھلی چھٹی ہے، اختلاف رائے اور آزادی اظہار کے جمہوری حق کو کچل دیا گیا ہے تاہم بھارت کے آئین اور جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے موجودہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا عوامی فریضہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.