بھارت 16 سے 20 اپریل کے درمیان کارروائی کرسکتا ہے:وزیرخارجہ

103

ملتان(نیوز نامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا 16 سے 20 اپریل کے درمیان پاکستان میںکارروائی کرنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کا نیا منصوبہ بنارہا ہے اور 16 سے 20 اپریل کے درمیان کارروائی کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے پاس قابل بھروسہ اطلاعات ہیں کہ بھارت جارحیت کی تیاری کر رہا ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم سے مشاورت سے فیصلہ کیا کہ اس اطلاع کو عالمی برادری کے ساتھ شیئر کریں اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کریں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے لئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں اور ہمارے پاس مصدقہ انٹیلی جنس ہے کہ بھارت ایک اور جارحیت کا منصوبہ بنارہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت بہانے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا واقعہ بھی کراسکتا ہے جسے بنیاد بنا کر پاکستان میں جارحیت کی جاسکتی ہے، عالمی برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور دفاع کا حق رکھتے ہیں، اگر بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا تو ملک کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.