ورزش سے انسان زیادہ خوش رہتا ہے،نئی تحقیق

45

لاہور(ویب ڈیسک)آج دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اور اسی دن کے موقع پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کو اپنی عادت بنائیں کیونکہ ورزش انسان کواچھی صحت اور خوشی دیتی ہے۔ ایک تحقیق کے بعد سائنس نے یہ ثابت کردیا کہ انسان ورزش کرنے سے زیادہ خوش رہ سکتا ہے۔ییل yale اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق ورزش کرنا ذہنی صحت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے۔دونوں یونیورسٹیوں کی جانب سے کی گئی تحقیق کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ ورزش کرنے والے افراد نے اُن افراد کے مقابلے میں زیادہ دن خوش وخرم گزارتے جو ورزش نہیں کرتےتھے۔تاہم دوسری جانب تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ورزش ایک حد میں رہ کر کی جانی چاہیے، بہت زیادہ ورزش انسان کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.