تھرل سے بھرپورفلم ’’اسٹاک ہوم ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

81

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)تھرل سے بھرپورہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’’اسٹاک ہوم‘‘ کانیا ٹریلر جاری۔تفصیلات کے مطابق تھرل کے شوقین افراد کیلئے ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’’اسٹاک ہوم‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔اس فلم کے ہدایتکار رابرٹ بڈریو ہیںجبکہ نکولس تبارک اور جوناتھن برونفمین نے اس فلم کو مشترکہ طور پرپروڈیوس کیاہے۔اس فلم کی کہانی 1973میں سوئیڈن کے بینک میں ہونے والی ایک ڈکیتی کی واردات کے گرد گھومتی ہے جس سے شہر میں ایک بحران جنم لیتا ہے۔’’اسٹاک ہوم ‘‘کی کاسٹ میں نومی راپیس،ایتھن ہاک،مارک اسٹرانگ،کرسٹوفر ہیئرڈیل اور مارک رینڈل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم 12اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.