سکول کی آدھی ٹیچرز ایک ساتھ حاملہ ہوگئیں

62

کیناس(ویب ڈیسک)ایک ایلیمنٹری سکول کے سٹاف کی آدھی ٹیچرزایک ساتھ حاملہ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کیناس کے ایک ایلیمنٹری سکول 7ٹیچرز ایک ہی وقت میں حاملہ ہوگئیںجبکہ سکول کی کل ٹیچرز کی تعداد 14ہے۔تاہم ان فی میل ٹیچرز کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک اتفاق ہے انہوں نے ایسا کوئی منصوبہ تیار نہیںکیا تھا۔سکول کی پرنسپل ایشلے میلر کا کہنا ہے کہ انہوں نے 20 سالوں میںاس طرح کا کچھ نہیں دیکھا، سات ٹیچرز ایک ساتھ میرے پاس آئیں اور مجھے بتایااور میں حیرانی کے عالم میں صرف یہی سکی کہ کیا تم میرے ساتھ مذاق کر رہی ہو۔تاہم ان ٹیچرز کی میٹرنٹی چھٹیوں پر متبادل ٹیچرز کو رکھا جائے گا اور سٹاف کو مکمل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.