پاکستان جانے کی بات پر عالیہ بھٹ اپنی ہی ماں سے خفا

84

ممبئی(شوبز ڈیسک)عالیہ بھٹ کو اپنی ماں کے پاکستان جانے کی بات پر غصہ آگیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آنے والی فلم "نوفادرس ان کشمیر” کے پرموشن کے سلسلے میں ایک انٹرویو کے دورا ن عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان نے کشمیر اور پاکستان سے متعلق سوال پر ایک بیان دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہندستان کے ہندو ملک بننے کے خلاف ہیں اور جب وہ اس طرح کی باتوں پر اپنا نظریہ پیش کرتی ہیں تب انہیں لوگ غدار وطن ہی کہہ کر ٹرول کرتے ہوئے پاکستان میں جار رہنے کی صلاح دیتے دیتے ہیں۔تو ‘ میں پاکستان ہی چلی جاتی ہوں، وہیں زیادہ خوش رہوں گی۔سونی رازدان کےاس بیان کی وجہ سےبھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔
سونی رازدان کے اس بیان کو لیکر انہیں سوشل میڈیا پر کافی شور مچایا گیا۔اسی معاملے میں اب ان کی بیٹی عالیہ بھٹ اپنی ماںکے بچاؤ میں سامنے آئی ہیں۔ان کا اس معاملے کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ’ ‘ہاں جب میں نے اپنی ماں کی ٹرولنگ دیکھی تو مجھے بہت برا لگا اور میں نے اپنی ماں کو فون کرکے کہا کہ اگر اس موضوع پر جانکاری نہیں ہے تو بات مت کرو۔ حالانکہ اب موضوع پر کوئی صفائی مت دینا جو ہوگیا ہوگیا۔ اب آپ اپنے بیان پربضد رہنا ‘۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.