بلوچستان : لیویز کی کارروائی ،9 غیر ملکی بازیاب

86

تفتان (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں لیویز فورس کا کاروائی ،9غیر ملکی بازیاب۔تفصیلات کے مطابق لیویزفورس نےتفتان میںاغواکاروںکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کرالیا، تاہم اغواکار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بازیاب ہونےوالے مغوی افغان باشندے ہیں۔مغویوں کو 20 روز قبل افغان سرحدی علاقے رباط سے اغوا کیا گیا تھا۔بازیاب ہونے والے افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے، غیر قانونی افغان تارکین وطن کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.