50 کھرب روپے کی مہنگی ترین طلاق

97

واشنگٹن (ویب ڈیسک)ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کی’ طلاق ‘دنیا کی مہنگی ترین طلاق بن گئی۔تفصیلات کے مطابق ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کو اپنی اہلیہ کو طلا ق دینے کے بعد 35 ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا پڑےگی ،جس کی ادائیگی کے بعد یہ دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہوگی۔جیف بیزوس اپنی سابق اہلیہ کو 50 کھرب پاکستانی روپے دیں گے ، جس کے بعد ایمیزون کے مالک کی سابق اہلیہ رقم ملنے کے بعد دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور 25ویں امیر ترین شخصیت بن جائینگی۔اپنی سابق اہلیہ کو رقم کی ادائیگی کرنے کے بعد جیف بیزوس امیر ترین شخصیات کی فہرست میں نمبر ون سے چوتھے نمبر پر آجائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.