پاکستانی خاتون فٹبالر کیلئے بڑااعزاز

144

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستانی خاتون فٹبالر نےایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فٹبال کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر بین الاقوامی جریدے فوربیز نےپاکستانی فٹبالر کرشمہ علی کو پہچان دی ہے۔فوربیزنے ایشیا کی ٹاپ تھرٹی اسپورٹس اور انٹر ٹینمنٹ کی انڈر تھرٹی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں کرشمہ علی بھی شامل ہیں۔چترال سے تعلق رکھنے والی 21سالہ کرشمہ نیشنل سطح کے ایونٹ سے اوپر آئیں اورپھر انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔کرشمہ علی کی فٹ بال میں غیر معمولی خدمات ہیںجبکہ انہوں نے چترال میں ویمن اسپورٹس کلب کی بنیاد بھی رکھی ۔انہیں خدمات کودیکھتے ہوئے فوربز میگزین نے کرشمہ علی کا نام ایشیا کے 30 کامیاب لوگوں کی فہرست میں نام شامل کیا ہے ، جو کہ پاکستانی خواتین کے لیے بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ معروف امریکی کاروباری جریدے کی سالانہ انڈر 30‘ کی ایشیا کی فہرست میں 9پاکستانی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.