Urdu News and Media Website

برطانوی پارلیمنٹ کی چھت ٹپک پڑی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ کی چھت ٹپک پڑی، ڈپٹی اسپیکر کو کارروائی معطل کرنا پڑگئی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی بوسیدہ عمارت میں اجلاس کے دوران پانی ٹپکنے لگا جس کے باعث دارالامرا کی کارروائی 30 منٹ بعد ہی روکنا پڑ گئی۔کئی گیلن پانی دارالامرا کی پریس گیلری میں گرا، اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ خود کو چھت سے ٹپکنے والے پانی سے بچاتے رہے۔
عمارت میں پانی ٹپکنے کے سبب ڈپٹی اسپیکر کو کارروائی معطل کرنا پڑگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.