فواد اور ماہرہ کی پہلی بار ایک ساتھ سیلفی

100

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی دفعہ ایک ساتھ سیلفی۔ ماہرہ خان نے یہ سیلفی اپنے ٹوئٹر کے اکاونٹ پر شیئر بھی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق فواد خان اور ماہرہ خان نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے سیٹ سے مداحوں کو پہلی بار سیلفی ٹریٹ دی۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سیلفی لے رہے ہیں، لیکن یہ والی خاص طور پر آپ سب کے لیے ہے‘۔دونوں اداکاروں نے شیخوپورہ کے تاریخی مقام ہرن مینار پر سیلفی لی جہاں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی عکس بندی کی گئی ہے۔ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے مقبول ہونے والی ماہرہ اور فواد خان کی جوڑی کے کئی مداح ہیں اور دونوں کو بار بار اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایت میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.