یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ

105

اسلام آباد(نیوز نامہ)یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں سمیت چاول کی قیمتوں میں 50 روپےفی کلو تک اضافہ کر دیا گیا۔قیمتوں میں 10 روپے سے 50 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعددال ماش 115 روپے سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو، دال مسور 90 روپے فی کلو سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو، دال چنا 120 روپے فی کلو سے بڑھ کر130 روپے، دال چنا فی کلو 115 روپے سے بڑھ کر125 روپے فی کلو، سیلا چاول 138 روپے سے بڑھ کر 188 روپے فی کلو، سپر کرنل باسمتی چاول کی قیمت 128 سے بڑھ کر 156 روپے جب کہ باسمتی چاول کی قیمت فی کلو 116 روپے سے بڑھ کر 127 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافہ 2 ارب کے رمضان پیکج پر بھی اثر انداز ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.