دنیا کے پہلےعظیم الشان’’ قرآن پارک‘‘ کا افتتاح

82

دبئی(ویب ڈیسک) دنیا کے پہلے عظیم الشان ’’قرآن پارک‘‘ کا دبئی میں افتتاح کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے پہلے اوراپنی نوعیت کے اس منفرد اور خوبصورت پارک میں قرآن کریم میں بیان کیے گئے درخت اور پودے لگائے گئے ہیں۔اس پارک میں قرآن پاک میں بیان معجزات اور واقعات سے بھی عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔دبئی کے علاقے الخوانیج میں کھولے گئے اس منفرد پارک میں جھیل،بچوں کا پلے ایریا، فوارے، سائیکلنگ ایریا اور قرآن کے معجزات سے متعلق آگاہی دینے والا آؤٹ ڈور تھیٹر بھی موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.