بچا ہوا کھا نا پھینکنا درست ہے یا نہیں؟سعودی عالم دین کا فتویٰ سامنے آگیا

74

ریاض(ویب ڈیسک)بچا ہوا کھا نا پھینکنا درست ہے یا نہیں؟سعودی عالم دین نے بچے ہوئے کھانے کو پھینکناغلط قرار دے دیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امام محمد بن سعود یونیورسٹی کے الشریعہ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر سعد الخثلان نے خبردار کیا ہے کہ بچا ہوا کھانا نالے میں پھینکنا درست نہیں۔ ایسا کھانا جسے انسان استعمال کرسکتے ہوں اسے نالے میں پھینکنا جائز نہیں۔الخثلان نے توجہ دلائی کہ بچے ہوئے کھانے کو گندے پانی میں ڈالنا رزق کی توہین ہے۔اس طرح کا کھانا جانوروں کوپیش کیا جاسکتا ہے یا کسی ایسی صاف ستھری جگہ رکھنے کا اہتمام کرلیا جائے جہاں سے ضرورت مند اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.