اب شمالی کوریا سے ثابت قدمی سے نمٹا جائے گا، جاپانی وزیر اعظم

124

ٹوکیو (نیوز نامہ) جاپانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہا اب وہ شمالی کوریا سے ثابت قدمی سے نمٹ سکیں گے۔جاپان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے بعد وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ اب وہ شمالی کوریا سے ثابت قدمی سے نمٹ سکیں گے۔ گزشتہ روز منعقد ہو نے والے الیکشن کے ایگزٹ پولز کے مطابق آبے کو قطعی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ توقع ہے کہ آبے کی پارٹی 465 نشستوں والی پارلیمان میں 311 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لے گی۔ اگر یہ ایگزٹ پولز درست ثابت ہوئے تو آبے ملک کے طویل ترین رہنما بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیں گے۔ ان انتخابات کی بارہ روزہ مہم کے دوران شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل پروگرام مرکزی توجہ کا حامل رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.