شیخ زاید ہسپتال میں فری غذائی کیمپ کا اہتمام

45

لاہور(نیوزنامہ)پاکستان بھر میں مارچ 2019 کو غذائی مہینے کے طور پر منایا جا رہا ہے، شیخ زاید ہسپتال لاہور میں بھی اسی مناسبت سے عوام الناس میں متوازن غذاء کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور مفت غذائی مشورے فراہم کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشن اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے مفت غذائی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ر محمد عثمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ غذائی کیمپ میں شیخ زاید ہسپتال کے ماہرین نے 500 سے زائد لوگوں کا جدید آلہ جات کی مدد سے وزن، قد، بی ایم آئی، بلڈ پریشر، بی ایم ڈی، پٹھوں کی طاقت کو جانچنے کے ساتھ جسم میں موجود چربی کا تناسب بھی چیک کیا۔ علاوہ ازیں عوام الناس کی مفت غذائی سکریننگ کی گئی اور متوازن غذا ء کے بارے میں مفت مفید مشوروں سمیت مفید معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کامران حسین چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں عوام الناس کی صحت اور بہبود کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متوازن غذا کے استعمال سے مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.