پرندوں کی طرح اڑنے کا جنون

105

میڈرڈ(ویب ڈیسک)انسان کوپرندوں کی طرح اڑنےکا شوق تو شروع سے ہی رہا ہےاور انسان اپنا یہ شوق کافی حد تک پورا بھی کر چکا ہے۔مگراسپین سے تعلق رکھنے والے ایک منچلے نوجوان نے اسے باخوبی پورا کیا۔مگر ساتھ ہی یہ سر پھرا نوجوان نےپیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے اپنا شوق پوراکرنے کیلئے آتش فشاں پہاڑ کا انتخاب کیا،جو کسی خطر ے سے کم نہیں تھا۔تاہم یہ نوجوان اپنے شوق کی تعمیل میں کامیاب ہوگیا۔اسپین سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑیHoracio Llorens Fernandezنے گوئٹے مالا کے متحرک آتش فشاں de Fuego کا انتخاب کیا اور پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے متحرک آتش فشاں کے اوپر اُڑنے کا شوق پورا کیا، اس دوران خوب تصاویر بھی بنوائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.