سعودی عرب سے غیر ملکی فیملیز کے نکلنے سے کنواروں کا فائدہ

83

ریاض(ما نیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں غیر ملکی فیملیز کے رخصت ہونے سے غیر ملکی کنواروں کے لیے ایک طرف خوشخبری بھی ہے جبکہ دوسری طر ف مشکلات کا بھی سامنا بھی کرنا پڑے گا۔غیر ملکی فیملیز کے سعودی عرب چھوڑنے سے گھر خالی ہو نے لگے ہیں جبکہ مقامی لوگوں نےکرائے بڑھا کر گھر بیچلرز کا دینا شروع کر دیے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے ک زیادہ فیملیز کے رخصت ہو نے سے گھر خالی ہو گئے تھے جس کی وجہ فیملیز عمارتوں میں بیچلرز کو رہائش دی جا رہی ہے۔کیونکہ متعددکنوارے ایک مکان میں رہا کر زیادہ کریا دیتے ہیں۔وزارت ہائوسنگ کے ما ہرین کا کہنا ہے کہ بیچلرز کے لیے الگ عمارتیں مختص ہیں ۔ان کو فیملی کے درمیان ٹھہرانا قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر مالک مکان کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.