ہیلی کاپٹر قریب آنے پر بھی خاتون کی رپورٹنگ جاری

93

آذربائیجان (ویب ڈیسک)آپ نے رپورٹرز کو رپورٹنگ کرتے دیکھا ہوگا مگرشاید ایسے رپورٹر کم ہی دیکھے ہوں جو اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے کسی خطرے کی پرواہ نہیں کرتے۔حال ہی میں ایسی رپورٹنگ ایک خاتون رپورٹر کی دیکھی گئی۔جو رپورٹنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کی زد میں آنے سے با ل بال بچ گئیں،مگر اپنی رپورٹنگ جاری رکھی۔آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی اس خاتون رپورٹر نے ذمہ داری نبھانے کی مثال قائم کردی۔خاتون رپورٹر ملٹری بیس سے رپورٹنگ کرنے میں مگن تھی کہ اس ہی دوران ایک ہیلی کاپٹر اس سے چند انچ کے فاصلے سے گزر گیا جس سے خاتون رپورٹر کے بال اْڑنے لگے۔اس دوران خاتون رپورٹر نے اس پر دھیان دیئے بغیر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں اور اطمینان کے ساتھ اپنی جگہ پر کھڑی رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.