دوسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلوی کپتان نے شاہینوں کو دھول چٹا دی

73

شارجہ(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں بھی پا کستان کو شکست دیدی اور پا نچ میچوں کی سریزمیں دو ،صفر کی برتری حاصل کر لی۔دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 285رنز بنائے۔آسٹریلیا نے ٹارگٹ 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔آسٹریلوی کپتان نے شاہینوں کو دھول چٹا دی۔ایرون فنچ نے کیر ئیر کی بہترین اننگ کھیلتے ہو ئے 143 گیندوں پر 153رنز بنائےاور عثمان خواجہ نے88سکور کیئے۔یاسر شاہ کے بنا کوئی بھی پا کستانی وکٹ حاصل نہ کر سکا۔پا کستان کی طرف سے محمد رضوان نے 112رنز کی اننگز کھیلی جب کہ پاکستانی کپتان شعیب ملک 60سکو ر بنا کر آئوٹ ہوئے۔آسڑیلیا نے 285رنز کا ہدف48اوور میں پورا کر لیا۔آسٹریلیا کے کپتان نے مسلسل پا کستان کے خلاف دوسری سنچری بنائی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.