ملائیشیا کا پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان

43

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری،ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیام کے وقت ملائشیا ایک غریب ترین ملک تھا تاہم غربت کا خاتمہ صنعتوں کے قیام سے ممکن ہوا،تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہوتا ہے۔پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائشیا بزنس کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کے شکر گزار ہے، ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پروٹون گاڑیاں بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے ایک پلانٹ لگانے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرتے ہیں، اس لئے ہم نے اپنے ملک سرمایہ کاروں کو ایک بہترین ماحول فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی کو فروغ ملا، تعلیم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہوتا ہے۔ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا کہ ہمارے خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات ہیں تاہم ملائشیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ،اسرائیل مغرب آزادی کا حامی ہے تو ہمیں بھی بات کرنے کا حق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.