نیوزی لینڈکی وزیراعظم کا حدیث مبارکہ سے خطاب کا آغاز

110

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کے بعد حضورپاکؐ کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغاز کیا۔ جمعہ کو وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے قبل حضورپاک ؐ کی حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغازکیا۔حضورؐ نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں، ان کی باہمی رحم دلی، ہمدردی اوراحساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے، اگرجسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے۔وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیوزلینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے، ہم سب ایک ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.