حکومت کی جانب سےعوام کیلئے مہنگائی کا تحفہ

85

لاہور(نیوز نامہ)حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ پھر بھی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان ریلیف پیکج تو منظو ر ہوگیا مگر ساتھ ہی مہنگائی کا تحفہ بھی دے دیا گیا۔2ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور ہونے کے بعد روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ۔ یوٹیلیٹی اشیاء مہنگی ، روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں 4 روپے سے 175 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیکڑوں اشیاء گھی،چائے،مشروبات سمیت روزمرہ استعمال کی کئی اشیاء کی قیمتیں بڑھادیں۔شیمپو 30 روپے سے 40 روپے تک مہنگاکردیا گیا۔کوکنگ آئل کے مختلف برانڈ میں 9 روپے فی لیٹر ،چائےکی پتی 6 روپے سے 65 روپے تک مہنگی کردی گئی۔

اسے بھی پڑھیں

حقیقت

عزم اور تکمیل!!!

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.