منشیات اسمگل کیس کا فیصلہ،،غیر ملکی ماڈل حسینہ کے ارمان آنسوئوں میں بہہ گئے

41

لاہور(نیوز نا مہ)غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے ارمان آنسوئوں میں بہہ گئے۔عدالت نے منشیات اسمگل کر نے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہو ئےچیک ری پبلک کی ماڈل کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔لاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل ٹریسا کو 8سال قید اور ایک لاکھ 13ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔فیصلہ سنتے ہی ماڈل ٹریسا زاروقطاررونے لگی۔ماڈل ٹریسا اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں نا کام رہی جب کہ پر اسیکیوشن نے ماڈل کا منشیات اسمگل کر نا ثابت کر دیا۔ماڈل ٹریسا کو 10جنوری2018کو لاہور ائیرپورٹ پرساڈھےآٹھ کلو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.