ملک دشمنوں کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں:پیرسیدمنورحسین شاہ

60

ڈسکہ (پرویزعالم بٹ)قیام پاکستان میں مشائخ عظام کا کردار ناقابل فراموش تھا برصغیر پاک و ہند کے نامور آستانوں کے سجادگان نے مسلم قوم کو قائد اعظم کی قیادت میں جمع ہونے کی ہدایت کی اور خود بھی ہر ممکن طریقے سے حصول آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا پیر آف علی پور سیداں پیر آف مانکی شریف پیر آف بھرچونڈی شریف پیرآف گولڑہ شریف سمیت تمام آستانوں سے تحریک آزادی کو بھرپور تقویت فراہم کی گئی اور آج پاکستان کے تحفظ کیلئے بھی مشائخ عظام اپنا کردار ادا کر رہے ہیں سیاسی اختلافات کو فراموش کر کے تمام مشائخ اپنے کروڑوں عقیدت مندوں اور مریدین کے ہمراہ ملک دشمن اور امن دشمن عناصرکے خلاف حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کا اظہار جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ سجادہ نشین علی پور سیداں، مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پیر خالد سلطان سروری سجادہ نشین سلطان باہو، خواجہ نصر تونسوی تونسہ شریف، پیر سید عنایت اللہ شاہ بادشاہ میلاد ہائوس پشاور، پیر سید محبوب محی الدین الازہری حویلیاں شریف، صاحبزادہ پیر سید سعید احمد ، پیر خواجہ عامر فرید کوریجہ بابا فریدکوٹ مٹھن شریف، صاحبزادہ پرویز ملک اکبر ساقی چیئرمین تحریک وحدت اسلامی ،صاحبزادہ پیر میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے شرقپور شریف،میاں پیر عبدالخالق بھرچونڈی شریف، پروفیسر سید قمر زیدی پنجاب یونیورسٹی، علامہ بدیع الزمان ایڈووکیٹ چیئرمین ختم نبوت محاذ،پیر اشرف نقشبندی جامعہ نقشبندیہ،پیرزادہ اکرم رضابغدادی ایڈوائزر جنرل جماعت اہلسنت پاکستان صاحبزادہ نادر خاں، ڈاکٹر ناصر حسین علوی نے مشائخ کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.