درس نظامی مکمل اورقرآن حفظ کرنے والے طلبا کی دستاربندی،ختم بخاری شریف

42

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)معروف دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ میں ادارہ ہذاکے سرپرست اعلیٰ مولانا قاری محمدرمضان اور ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمداکرام اللہ شاہ بخاری کی زیر صدارت تقریب سعید ختم صحیح بخاری ومشکوٰۃ شریف منعقد ہوئی جس میں اس سال مدرسہ سے قرآن حفظ کرنے والے50طلباء وطالبات قرآن ناظرہ مکمل کرنے والے60طلباوطالبات اور درس نظامی مکمل کرنے والے10طلبا و طالبات کی دستاربندی ودوپٹہ پوشی کے ساتھ ساتھ اسناد بھی تقسیم کی گئیں اس موقع پر علاقہ بھر سے علماء کرام طلباء کے والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے مہمان خصوصی متکلم اسلام حضرت مولانا علامہ محمدالیاس گھمن آف سرگودھا نے طلبا وطالبات اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور اپنے بیان میں کہاکہ دینی مدارس فروغ اسلام کیلئے قابل فخر کردار اداکر رہے ہیں ہمیں پورادین سمجھنے کیلئے قرآن وسنت اور احادیث مبارکہ پر مکمل عمل پیرا ہونیکی ضرورت ہے سنت نبویؐ پر عمل کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام کے اعمال کی پیروی کرنا بھی ہمارے ایمان کاحصہ ہونا چاہیے صحابہ کرام نے ہی ہمیں آقا نبی اکرمؐ کی تعلیمات سے روشناس کرایا انہوں نے شرکاء تقریب پر زور دیاکہ وہ اپنی اولادوں کی دنیا وآخرت سنوارنے کیلئے انہیں قرآن کا حافظ بنائیں اور ان میں دین کی سمجھ کیلئے مکمل آگاہی پیداکریں تقریب سے حضرت مولانا سید انعام اللہ شاہ بخاری آف ساہیوال، علامہ قاری علیم الدین شاکر نے بھی خطاب کیا سیدامان اللہ شاہ بخاری اور ملک مبشر صائم آف حاصل پور نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔

اسے بھی پڑھیں

جذبہ خیرسگالی

مفت مشورہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.