سام سنگ نے گلیکسی ایس10اورایس10پلس لانچ کردیئے

47

کراچی (نیوزنامہ)دنیا کی معروف الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے اپنے پہلے گلیکسی S کے اجراء کے کامیاب عشرہ کے بعد گلیکسی S10 اور گلیکسی S10+ لانچ کردیئے۔ کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان موبائل فونز لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا۔فروری میں ان فونز کے اعلان کے بعد گلیکسی S10/S10+ کیلئے لاتعداد پری آرڈرز دیکھنے میں آئے جبکہ صارفین نے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔گلیکسی S10 کو آج کی سمارٹ فون مارکیٹ کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ صارفین جو چاہتے ہیں وہ انجام دے سکیں۔ ہر ڈیوائس مختلف قسم کے صارفین جو ڈسپلے، کیمرہ اور کارکردگی میں جدت چاہتے ہیں، کیلئے نیکسٹ جنریشن تجربہ فراہم کرتی ہے ۔ وہ صارفین جو سپر چارجڈ ڈیوائس چاہتے ہیں، ان کے لئے گلیکسی S10 پلس تیار کیا گیا ہے جو ڈسپلے سے کیمرہ اور اگلے درجے کی کارکردگی کا حامل ہے۔ گلیکسی ایس 10 سیریز سمارٹ فون کے لئے نئے معیارات کو ترتیب دینے کے لئے صارفین کیلئے زیادہ انتخاب کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان و افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر رائے چنگ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا وژن نئے موبائل تجربات کیلئے معروف موجد بننا ہے جو ہمارے صارفین کی زندگیوں کو بہتر کر سکے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ معنی خیز ٹیکنالوجی حقیقی انسانی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ S10 اور S10پلس اس طرح کی کارکردگی انجام دے سکتے ہیں۔ گلیکسی S10 میں سام سنگ کی اب تک کی بہترین سکرین فراہم کی گئی ہے جو دنیا کا پہلا ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے ہے۔ پہلا HDR10+ سرٹیفائیڈ سمارٹ فون ہونے کی حیثیت سے اس کا ڈسپلے واضح ڈیجیٹل مواد پیش کرتا ہے جس سے صارفین روشن اور حقیقت پر مبنی تصاویر کے لئے رنگوں کی وسیع رینج سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گلیکسی S10 کا ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے VDE تصدیق شدہ ہے۔ اس ڈیوائس پر صارفین ناگوار روشنی کے ماحول میں بھی درست رنگوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس فون میں تصویر کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر TÜV Rheinland-certified Eye Comfort display کے ذریعے ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے بلو لائٹ کو کم کرتا ہے۔ گلیکسی S10 کا منفرد انفی نیٹی او ڈسپلے سینسرز اور کیمرہ ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔ صارفین کسی پریشانی کے بغیر اپنی سکرین کو زیادہ پھیلا سکتے ہیں۔ گلیکسی S10 کے ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے میں الٹرا سونک فنگر پرنٹ سکینر بھی دیا گیا ہے جو صارفین کے انگوٹھے کے نشان کی 3D شکل کو ریڈ کر سکتا ہے۔ دنیا کی پہلی FIDO الائنس بائیو میٹرک کمپوننٹ سرٹیفیکیشن کے ساتھ اس کی نیکسٹ جنریشن بائیو میٹرک تصدیق صارفین کیلئے ڈیوائس کے تحفظ کو ممکن بناتی ہے۔سام سنگ گلیکسی S10 میں نئی کیمرہ ٹیکنالوجی اور ایڈوانسڈ انٹیلی جنس متعارف کرائی گئی ہے جس سے شاندار شاٹس اور ویڈیوز آسانی سے نکالی جا سکتی ہیں۔ S سیریز میں پہلی مرتبہ گلیکسی S10 میں الٹرا وائیڈ لینس فراہم کیا گیا ہے جو انسانی آنکھ کی طرح 123 ڈگری فیلڈ کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ گلیکسی S10 میں ڈیجیٹل سٹیبلائزیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ سپر سٹیڈی ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں صارفین کسی کنسرٹ کے درمیان میں ڈانس یا موٹر سائیکل سواری کے دوران ہر تفصیل کو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس فون کے دونوں کیمرے یو ایچ ڈی کوالٹی میں تصاویر نکال سکتے ہیں۔ انڈسٹری میں پہلی مرتبہ اس کا پچھلا کیمرہ HDR10+ معیار کی ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ گلیکسی S10 نیورل پروسیسنگ یونٹ (این پی یو) کے ساتھ پہلے ہی زیادہ درست سمارٹ فیچرز فراہم کرتا ہے جس سے صارفین Pro-grade تصاویر حاصل کر سکتے ہیں۔ سین آپٹمائزر این پی یو کے باعث اب زیادہ مناظر کو محفوظ کیا جا سکتا ہے جو زیادہ بہتر طریقے سے پراسیس کر سکتا ہے۔ گلیکسی ایس 10 بہترین ہارڈ ویئر اور مشین لرننگ سافٹ ویئر سے تیار کیا گیا ہے۔ AI پاور پرفارمنس اور انٹیلی جنٹ وائی فائی کے ساتھ گلیکسی S10 سام سنگ کی سب سے زیادہ انٹیلی جنٹ ڈیوائس ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی S10 میں وائرلیس پاور شیئر متعارف کروایا ہے جس سے Qi-certified سمارٹ فونز کو آسانی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گلیکسی S10 خود بخود اور دوسری ڈیوائس اور وائرلیس پاور شیئر کے ذریعے چارج ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گلیکسی S10 کا نیا اے آئی سافٹ ویئر بیٹری، سی پی یو، ریم اور ڈیوائس کے درجہ حرارت کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت کا حامل بناتا ہے۔ گلیکسی S10 کی اے آئی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین اپنی ایپلی کیشنز کو بہترین طریقے سے چلا سکتے ہیں۔
گلیکسی S10 میں انٹیلی جنٹ وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو WIFI اور LTE کے مابین کسی تعطل کے بغیر رابطہ بحال رکھتی ہے۔ گلیکسی S10 وائی فائی 6 اسٹینڈرڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے جس سے وائی فائی کی بہترین کارکردگی ممکن ہوتی ہے۔
گلیکسی S10 میں Bixby صارفین کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس میں پہلے سے ترتیب دیئے گئے معمولات کے ساتھ گلیکسی ایس 10 صارفین کو ڈیوائس میں ٹچ کے کم استعمال کو ممکن بناتے ہوئے آسانی فراہم کرتا ہے۔
سام سنگ کے ممبران کیلئے گلیکسی S10 نہ صرف اہم خصوصیات پیش کرتا ہے بلکہ اس کے صارفین سام سنگ ممبرز ایپلی کیشن کے ذریعے مخصوص فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ S10 اور S10+ کے مالکان Swarovski کرسٹل جیولری پر 25 فیصد ، Careem رائیڈز پر 20 فیصد اور سام سنگ کے منتخب کردہ ٹیلی ویژنز پر 26 ہزار روپے تک کی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ S10/S10+ کے مالکان پاکستان بھر میں سام سنگ کے مجاز ڈسٹری بیوٹرز کے تمام سروس سینٹرز میں ترجیحی سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے S10/S10+ کے صارفین کے لئے 10GB موبائل ڈیٹا مفت فراہم کیا جائے گا۔ آغاز کے موقع پر گلیکسی S10/S10+ کی خریداری پر صارفین وائرلیس چارجر اور 10,000 mAh بیٹری پیک بھی حاصل کر سکیں گے۔
OOO

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.