رینالہ خورد:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،متعدد گرفتار

72

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)تھانہ صدر پولیس کی کاروائی متعدد منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ اختر خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھاہواہے اور تھانے میں تعینات تھانیداروں کو اس مہم کیلئے خصوصی ٹاسک دیاگیا ہے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصرت خاں نے چکنمبر5ون ایل کے رہائشی منشیات فروش عتیق نامی شخص کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے1150گرام چرس برآمد کی چکنمبر5ون ایل کے رہائشی عمران کو موڑ3ون ایل پر منشیات لے جاتے ہوئے گرفتار کیا جسکے قبضے سے1260گرام چرس برآمد ہوئی چکنمر15ون ایل کے رہائشی ابرار حسین کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اسکے قبضہ سے320گرام چرس برآمد کرلی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھجوادیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.