پاک فضائیہ کا ایک اور کارنامہ،جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

86

اسلام آباد(نیوز نامہ)پاک فضائیہ کا ایک اور کارنامہ، طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔اسمارٹ ویپن جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے فائر کیا گیا، جے ایف 17 تھنڈر کو دن کے ساتھ رات میں بھی طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔پا ک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس کامیاب تجربے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کو طویل فاصلے کے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے اور مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع میں سنگِ میل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.