"شیخ زاید ٹراما آپریٹو اینڈ ریسسیٹیٹو مینجمنٹ ” کے حوالے سے کورس کا انعقاد

35

لاہور(نیوزنامہ)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر ہارون جاوید مجید کی زیر نگرانی شعبہ جنرل سرجری اور سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان لاہور چیپٹر کے باہمی اشتراک سے "شیخ زاید ٹراما آپریٹو اینڈ ریسسیٹیٹو مینجمنٹ ” کے حوالے سے ایک روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونی ورسٹی /سینئیر نائب صدر سی پی ایس پی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کورس کا مقصد ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز حضرات اور ٹرینی ڈاکٹرز کو حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کی جان بچانے کے اہم آپریشنز کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کو مردہ اجسام کے ذریعے سے جدید تکنیکس کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا ۔اس موقع پر ملک بھر کے سینئیر سرجنز بشمول پروفیسر ڈاکٹر معید اقبال قریشی سربراہ شعبہ جنرل سرجری شیخ زاید ہسپتال لاہور، پروفیسر محمود ایا ز پرنسپل سروسز انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور، ڈاکٹر طارق علی بنگش لیور ٹرانسپلانٹ سرجنز شیخ زاید ہسپتال لاہور، پروفیسر فاروق افضل، پروفیسر افسر علی بھٹی، پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر کامران خالد خواجہ سمیت دیگر پروفیسرز نے ڈاکٹرز کو لیکچرز اور حادثاتی وقت میں کیے جانے والے آپریشنز کی عملی تربیت دی۔ پینل ڈسکشن کے اختتام پر شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر شرکاء نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے تربیتی کورسز کا تسلسل کے ساتھ انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.