زمین پراپرٹی ایکسپو اسلام آباد کامیابی سے اختتام پذیر، اگلا ایکسپو پشاور میں ہوگا

52

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام زمین ایکسپو ۲۰۱۹ اسلام آباد کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ایکسپو کے دونوں ہی روز عوام الناس کا رش دیکھنے میں آیا۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ہم اسلام آبادایکسپو کے کامیاب انعقاد پر اللہ کے شکرگزار ہیں اور انشااللہ اب پشاور میں ایکسپو منعقد کروائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ۲۰۱۴سے اب تک ہمارے زمین ایکسپو میں دس لاکھ سے زائد افراد شرکت کر چکے ہیں جس سے واضح اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ پاکستانی برانڈ سے کس قدر مانوس ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام روز اول سے ہی پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کی خدمت کے جذبے سے میدان عمل میں آیا تھا اور آئندہ بھی اس شعبے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی کا کہناتھا کہ اسلام آباد کے کامیاب ایکسپو کے ہمیں مزید اعتماد دیا ہے اور اب اپریل ۲۰۱۹ میں پشاور میں پہلے ایکسپو کا انعقاد ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ چونکہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ پشاور میں پہلا پراپرٹی ایکسپو ہوگا لہذا ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام تر تیاریاں بہترین طور پر انجام دی جائیں اور پشاور کی عوام بہترین شو سے مستفید ہو سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ زمین ایکسپوز کی خصوصیت ہے کہ پراپرٹی سے متعلق تمام تر معلومات اور دیگر مواد ایک ہی چھت تلے مہیا ہوتا ہے جس سے شرکاء کیلئے فیصلہ سازی میں آسانی ہوتی ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ پشاور کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں اور دبئی میں بھی اسی سال بڑے ایکسپوز کا انعقاد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.