کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوپچھاڑ دیا

63

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے شکست دے دی۔کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز ہی بناسکی۔ آخری اوور میں عثمان شنواری نے 4 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دوسری اننگ کا آغاز ہوا تو اوپنر احمد شہزاد نے کراچی کے باؤلرز کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 6چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے۔20 ویں اوور میں اونچا کھیل کر سنگل نکالنے کے چکر میں 99 رنز پر سٹریٹ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد 99 رنز پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر انور علی بھی صرف 2 رنز پر چلتے بنے۔ محمد نواز نے سنگل کرکے کپتان سرفراز احمد کو کھیلنے کا موقع دیا لیکن وہ پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ سرفراز احمد کے آؤٹ ہوتے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کے دل اچھل کر حلق میں آگئے، میچ کی آخری گیند کا سامنا سہیل تنویر نے کیا جو صرف سنگل ہی سکور کرسکے اور کراچی کنگز نے ہوم گراؤنڈ پر میچ ایک رن سے جیت لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.