نواز شریف کو نقصان ہواتوقتل سمجھا جائیگا:خورشید شاہ

68

سکھر (نیوز نامہ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خور شیدشاہ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو نقصان ہواتو وہ قتل سمجھا جائے گا ،اس میں عمران خان اور اسکے ساتھی مکمل ملوث ہونگے اور وہ اس سے بچ نہیں سکیں گے ،عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست ہے،عمران خان ابھی تک کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں،وزیراعظم پورے ملک کا ہوتاہے،صرف پارٹی کا نہیں ہوتا،عمران خان نے خود کو ابھی تک وزیراعظم نہیں سمجھا۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خور شیدشاہ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست ہے،عمران خان ابھی تک کنٹینر کی سیاست کررہے ہیں،وزیراعظم پورے ملک کا ہوتاہے،صرف پارٹی کا نہیں ہوتا،عمران خان نے خود کو ابھی تک وزیراعظم نہیں سمجھا، انہوں نے کہا کہ قوم نے قائداعظم کی تقریر اور پیغام کو ہمیشہ سمجھا ،قائد اعظم نے کبھی اردو میں تقریر نہیں کی،خورشید شاہ نے کہا کہ ہم سیاست میں ذاتیات سے ہٹ کر بات کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے عمران خان کو کنٹینر پر چڑھایا گیا،ہم نے کبھی بھی اقتدار کی بات نہیں کی،عوام کی بات کی، ہم نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں ، ہماری سیاست گالم گلوچ نہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،سب صحتیابی کی دعا کریں،سروسز اورجناح اسپتال میں امراض قلب کا شعبہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا عمران خان اور اسکی پارٹی ایک بات میری یاد رکھ لیں ،اگر ان کی نالائقی کی وجہ سے نواز شریف کو نقصان ہواتو وہ قتل سمجھا جائے گا ،اس میں عمران خان اور اسکے ساتھی مکمل ملوث ہونگے اور وہ اس سے بچ نہیں سکیں گے۔ ، انہوں نے کہا کہ حکومت قرض پر قرض لے رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.