نانگا پربت سر کرنے کی مہم ، 2 یورپی کوہ پیما ؤ ں کی موت کی تصدیق

34

اسکردو(نیوز نامہ ) دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے 2 یورپی کوہ پیما ؤ ں کی موت کی تصدیق ہو گئی ،پاکستان میں اطالوی سفیر استیفانو پونٹکوروو نے بھی دونوں کوہ پیما ؤ ں کی تلاش کی مہم کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ میمری کی 5900 میٹر کی بلندی پر جو بقایاجات دیکھی گئی ہیں وہ ڈینئل اور ٹام کی ہی ہیں۔ تفصیلات کے مطا بق برطانیہ کے کوہ پیما ٹام بلارڈ اور اٹلی کے ڈینیل ناردی گزشتہ ماہ نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہوئے تھے۔ جن کی تلاش کے لیے 10 روز تک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ تاہم اب دونوں کوہ پیماں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ریسکیو ٹیم کے سربراہ علی سدپارہ نے کہا ہے کہ دونوں کوہ پیما ؤ ں کی لاشیں نانگا پربت کے کیمپ تھری کے پاس دکھائی دی ہیں اور ان کی لاشیں پہاڑ کے خطرناک حصے میں ہیں جہاں سے ان کو لانا ممکن نہیں۔پاکستان میں اطالوی سفیر استیفانو پونٹکوروو نے بھی دونوں کوہ پیما ؤ ں کی تلاش کی مہم کے خاتمے کا اعلان اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ ڈینیل ناردی اور ٹام بلاڈز کی تلاش ختم کردی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ میمری کی 5900 میٹر کی بلندی پر جو بقایاجات دیکھی گئی ہیں وہ ڈینئل اور ٹام کی ہی ہیں۔ڈینیل ناردی اور ٹام بلاڈز کے لواحقین نے اس حوالے سے تعزیتی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے دونوں کوہ پیما ؤ ں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.