پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

16

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن ۔ آپریشن ساڑھے 12 گھنٹے تک جاری رہا۔سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے رحیم یار خان کے 31 سالہ ندیم کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق شہری ندیم کو اس کی اہلیہ کی بھانجی نے جگر دیا ہے جو موبائیل ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔ندیم کا بالکل مفت آپریشن کیاگیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ اب جگر کے مریضوں کو لاکھوں روپے خرچ کر کے علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.