کامیڈی فلم’مسنگ لنک‘کا ٹریلر ریلیز

28

کیلی فورنیا(شوبز ڈیسک)کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’مسنگ لنک‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔کرس بٹلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو خود کو دنیا کا سب سے بڑا جاسوس تصور کرتا ہے اور ایک پراسرار مخلوق کی کھوج لگانے کیلئے نکل پڑتا ہے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ہیو جیک مین،زوئے سلڈانا،اسٹیفن فرائی،زیچ گیلیفیاناکس،ایما تھامپسن،میٹ لوکا س اور ڈیوڈ ولیمز سمیت دیگر شامل ہیں۔فلم 12اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.