شیخ زاید ہسپتال میں فرانزک ایکسپو

68

چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور، پرنسپل پروفیسر متین اظہار اور پروفیسر ڈاکٹر نسرین احسان سربراہ شعبہ فرانزک میڈیسن کی زیر سرپرستی ایک روزہ فرانزک ایکسپو کا اہتمام کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد سٹوڈنٹس میں میڈیکل سائنس کو قانونی حیثیت کے مطابق سمجھنے کا شعور پیدا کرنا تھا۔ اس ایکسپو میں نہ صرف شیخ زاید میڈیکل کالج کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کیبلکہ دیگر میڈیکل کالجز کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز اور سربراہان نے بھی شرکت کی۔ انکی پر جوش شرکت کے باعث یہ ممکن ہوا کہ تمام سٹوڈنٹس میں فرانزک سائنس کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔اس کے علاوہ طلبہ میں دوران اقدام قتل میڈیکو لیگل پہلوئو ں کو اجاگر کرنے کیلئے شیخ زاید میڈیکل کالج کے طلبہ نے مختلف ماڈلز او پوسٹرز کی مدد لی۔اس تقریب کا مقصد کریمینولوجی اورقانون میں میڈیکل سائنس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ۔طلبہ نے اپنے پراجیکٹس کے ذریعے فرانزک سائنس کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ مقررین نے فرانزک سائنس اہمیت کو سمجھنے کی ترغیب دی اور مہمانان خصوصی نے ڈاکٹرز کو فرانزک سائنس سے متعلق انکی ذمہ داری کی اہمیت کو سمجھنے کی ترغیب دی۔آخر میں پروفیسرنسرین احسان نے تمامہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.