ڈسکہ:شر پسند عناصر کا کارنامہ، گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ لگا دی

26

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ ) شر پسند عناصر نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ لگا دی، لاکھوں روپے مالیتی قیمتی گاڑی جل کر خاکستر تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع کنڈن سیان کا رہائشی بیرون ملک مقیم محمد عادل سیان شادی کے سلسلہ میں اپنے گائوں آیا ہوا تھاکہ شادی کی رات اس نے اپنی گاڑی نمبری LEA 366 ہنڈا سوک گھر کے باہر کھڑی کی اور خود سو گئے کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم شر پسند عناصر نے پیٹرول چھڑک کرگاڑی کو آگ لگا دی جس سے گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی آگ کے تیز شعلوں سے قریبی دیوار سے گزرنے والی واپڈا کی کیبل بھی جل گئی مدعی محمد عادل سیان کی درخواست پر بمبانوالہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔

’’ڈسکہ کی مزید اہم خبریں‘‘

ڈسکہ اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دو نمبرسرخ مرچ اور بیسن بنانے کا دھندہ عروج پر
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) ڈسکہ اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دو نمبرسرخ مرچ اور بیسن بنانے کا دھندہ عروج پر مافیا راتوں رات امیر ہو نے کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا بچے اور شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگے تفصیلات کے مطابق ڈسکہ اور گردو نواح میں دو نمبر سرخ پسی ہو ئی مرچ اوربیسن بنانے کا دھندہ عروج پر ہے بااثر مافیا مرچوں میں بھوسہ اور بیسن میں رنگ ملا کر دونوں چیزیں تیار کررہا ہے اس دھندہ میں ملوث لوگ راتوںرات امیر ہو نے کے چکر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں موت کے ان سوداگروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ حقائق کا علم ہونے کے باوجودانہوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں جس کی وجہ سے مافیا کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور دو نمبر مافیا دن رات اس مکروہ دھندے میں مصروف ہیں ڈسکہ و دیگر علاقوں میںدو نمبر مافیا نے اپنی چکیاں لگا کر دو نمبر سرخ مرچ اور بیسن بنانا شروع کررکھا ہے یہ دھندہ کرنے والا مافیا لوگوں کی زندگیوں سے کھیل کر خود کروڑ پتی بن چکے ہیںجبکہ عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے اس مافیا کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم،خاتون جاں بحق
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)تیزر فتار موٹر سائیکل اور چاند گاڑی ٹکرانے سے چاند گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی ایک خاتون جاں بحق دوخواتین زخمی تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی علاقہ برج چیمہ کا رہائشی راجہ شعیب مسیح اپنی رشتہ دار خواتین کے ہمراہ چاند گاڑی میں سوارڈسکہ فوتگی میں شرکت کے لیئے جا رہا تھا کہ جب چاند گاڑی بسم اللہ سی این جی کے قریب پہنچی تو نامعلوم تیز رفتارموٹر سائیکل جسے نامعلوم شخص تیزر فتاری کے ساتھ چلا رہا تھا ٹکراگئی موتر سائیکل ٹکرانے سے چاند گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں چاند گاڑی میں سوار خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال ڈسکہ لیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے35سالہ نشیبا بی بی زوجہ ظفر مسیح جاں بحق ہو گئی جبکہ دیگر دو خواتین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

کیری ڈبہ کو روک کر کاغذ چیک کرنے پر چھ افراد کا ٹریفک اہلکار پر تشدد
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)کیری ڈبہ کو روک کر کاغذ چیک کرنے پر چھ افراد کا ٹریفک اہلکار پر تشدد اغوا کی کوشش تفصیلات کے مطابق ٹریفک اہلکار محمد حسن اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ لاری اڈا کی جانب سے آنے والے کیری ڈبہ جسے ڈرائیور غفلت لاپرواہی سے چلا رہا تھا کو روک کرکاغذات چیک کیئے تو کیری ڈبہ میں سوارمحمد چاند ،رمضان،رخسار،خرم اور موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ملزمان نے اسے زدوکوب کر کے زخمی کردیاملزمان نے اسے اغوا کی کوشش کی پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے ،کار سرکار میں مداخلت کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا۔

اوباش ملزم کی نشہ آور اشیاء کھلاخاتون خانہ سے زیادتی
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)اوباش ملزم کی نشہ آور اشیاء کھلاخاتون خانہ سے زیادتی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ رمضان ٹائون کی رہائشی گلشن جاوید گھر پر اکیلی موجود تھی کہ مزمل حسین سکنہ بمبانوالہ جس کا مدعیہ کے گھر عرصہ8/9ماہ سے ان کے گھر آنا جا نا تھا آیا اور کوئی نشہ آور چیز کھلا کر اسے بے ہوش کر کے اس کی عزت لوٹ لی مدعیہ نے بتایا کہ ملزم عرصہ8/9ماہ سے گھر آتا اسے اور اس کے بچوں کو نشہ آور چیز ،دودھ وغیر ہ پلا کر بے ہوش کر تا اور مدعیہ کو بے آبرو کرتا ملزم اکثر پسٹل لاکر اسے اور اسکے بچوں کو ہراساں بھی کرتاتھا تھانہ سٹی پولیس نے مدعیہ کی مدعیت میں ملزم مزمل حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جعلساشی سے اراضی فروخت کر کے لاکھوں رو پوں کو فراڈ
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)جعلی فرد تیار کر کے تین ملزمان نے اراضی فروخت کر کے لاکھوں رو پے ہتھیا لیئے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال نے نذیر وغیرہ سے 3کنال 18مرلے اراضی خریدی اور اس کی رقم بھی دے دی ملزمان نذیر ،محمد نوید اور شہزاد نے جعلی فرد دے کر لاکھوں رو پے ہتھیالیئے تھانہ سٹی پولیس نے جاوید اقبال کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی کرنے کے جرم میںمقدمہ درج کر لیا۔

کھاڈی نے ڈسکہ میں اپنے نئے اسٹور کا شاندار افتتاح کردیا
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)کھاڈی نے ڈسکہ میں اپنے نئے اسٹور کا شاندار افتتاح کردیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف پریمیم برانڈ کھاڈی نے تحصیل ڈسکہ میں اپنے پہلے اسٹور کا باقاعدہ افتتاح کردیا صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیئے کھاڈی کا اسٹور کالج روڈ کے کاروباری مرکز میں قائم کیا گیا ہے اسٹور کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے انجم ندا رحمان ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشن کھاڈی نے کہا کہ ہم ڈسکہ میں کھاڈی کا تجربہ فراہم کرنے پر انتہائی پرجوش ہیں اس اسٹور کا آغاز صارفین کی بھر پور فرمائش پر کیا گیا انہوں نے کہا کہ کھاڈی ہمیشہ جدت کے ذریعہ تخلیق پر یقین رکھتا ہے اور اس نئے اسٹور کا ڈیزائن برانڈ کے عزم کا اظہار کرتا ہے افتتاحی تقریب میں رانا محمد شبیر صدر صرافہ ایسوسی ایشن ،پرویز عالم بٹ صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،شہباز علی محسن چیئرمین پریس کلب ،حاجی محمد اقبال بٹ ،شکیل ورک ،حاجی غلام ناصر مغل،عثمان ناصر،ذوالفقار مغل کے علاوہ دیگر مرد و خواتین نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.