دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز جاپانی خاتون کے نام

61

فکوکا(ویب ڈیسک)جاپانی خاتون کین تنا کا دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئیں۔ 116 سالہ کین تناکا 2 جنوری 1903 کو پیدا ہوئیں اور ان کا نام بطور معمر ترین خاتون کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔کین تناکا نے دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کے اعزاز کو اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ قرار دیا۔جاپانی خاتون نے 1922 میں شادی کی اور ان کے چار بچے ہیں جب کہ ایک بچہ انہوں نے گود لیا ہے۔تناکا اس عمر میں بھی روزانہ صبح 6 بجے اٹھتی ہیں اور دوپہر تک حساب اور کیلی گرافی کی پریکٹس کرتی رہتی ہیں۔تناکا کے معمر ترین ہونے کے حوالے سے جاپان کے شہر فکوکا کے نرسنگ ہوم میں باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شہر کے میئر نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.