رینالہ خورد:ڈپٹی کمشنر مریم خان نے مساجد میں پودے لگائے

40

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ حمزہ نوید ، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ عمرمقبول، اے ایس پی حنا نیک بخت کے ہمراہ متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام پروگرامز میں تمام مسالک کی بڑی مساجد اور امام بارگاہ میں پودے لگائے اس موقع پر متحدہ علماء کونسل کے رہنمامولانا قاری محمد امین قادری،مولانا قاری محمد اکرم ضیاء، مولانا قاری محمداسلم صدیقی، مولانا قاری غلام مرتضی نوری، مولانا قاری محمدرمضان، مولانا قاری سید اکرام اللہ شاہ بخاری، مولانا قاری حمیدانجم، شیخ حماد رضا، میڈیا ایڈوائزر رائو عتیق گوہرانکے ہمراہ تھے تمام پروگرامز میں علماء کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے علماء کرام کی طرف سے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے انتہائی خوش آئند قراردیا ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے جاری کلین اینڈ گرین مہم میں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، نہروں کے کناروں، پارکس اور فٹ پاتھوں کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ بنائے گئے ہیں اور اب مساجد اور مدارس میں بھی یہ سلسلہ شروع کیاگیا ہے جسے انتہائی حد تک پذیرائی حاصل ہورہی ہے گرین اینڈ کلین پروگرام کامقصد صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ ہم ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رہ کر صحت مند ماحول میں بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اس پروگرام کے بڑھتے ہوئے عوامی آگاہی شعور سے ہم مطمین ہیں کہ ہم اپنے اہداف حاصل کررہے ہیں علماء کرام اور شہریوں نے رینالہ خورد میں درجنوں بڑی گرین بیلٹس بنانے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کروانے پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں اور اسسٹنٹ کمشنر حمزہ نوید کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاعلماء کی طرف سے ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی چادر پوشی بھی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے علماء کرام کا شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.