سام سنگ کی طرف سے نئے دور کی مصنوعات کی نمائش

24

کراچی(نیوزنامہ)سام سنگ الیکٹرانکس نے صارفین کی زندگیوں میں آسانی فراہم کرنے اور تکنیکی بہتری کے مقصد کے ساتھ سمارٹ اور جدید ترین نیکسٹ جنریشن مصنوعات کی نمائش کی ہے۔ سام سنگ جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے اور اپنی موجودہ استعداد کے ساتھ اسے تیار کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ نئے دور کو ایک ایسی شکل دی جا سکے جہاں اس کے ڈیوائس ایکو سسٹم میں جدت اور اس کے سمارٹ انضمام کے ذریعے صارفین کی روزمرہ زندگیوں کو بدلنے کیلئے پرسنلائزڈ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
فورم کے دوران سام سنگ کی جانب سے جدید ترین نئی مصنوعات پیش کی گئیں جن میں 98 انچ کا 8K کیو ایل ای ڈی، گلیکسی ایس 10، گلیکسی فولڈ، سام سنگ کا چار دروازوں پر مشتمل ریفریجریٹر، سائیڈ بائی سائیڈ 3 دروازوں پر مشتمل ریفریجریٹر، کوئیک ڈرائیو واشنگ مشین اور ونڈ فری ایئر کنڈیشنر شامل ہیں۔
اپنی نئی مصنوعات کے علاوہ سام سنگ نے اپنے کیو ایل ای ڈی کی سیریز میں Bixby 2.0 کے انضمام کی بھی نقاب کشائی کی جو زیادہ بہتر آواز سمیت انگلش اور فرینچ دونوں زبانوں میں بات چیت کی صلاحیتوں کی حامل ہے۔
سام سنگ الیکٹرانکس مشرق وسطیٰ و جنوبی افریقہ کے صدر سنگ وان میونگ نے اس موقع پر کہا کہ معنی خیز ایجادات کی فراہمی کیلئے ہمارا عزم ہے کہ ہمارے صارفین کی زندگیاں ہماری قابل فخر جدتوں کی میراث پر مرتب ہوں۔ گزشتہ سال ہم نے تمام مصنوعات کی کیٹیگریز پر جدتوں کو جاری رکھا۔ 2019ء میں ہم کوشش کریں گے کہ MENA ریجن میں طرز زندگی کو بدلنے کے لئے ہماری ایجادات یقینی ہوں۔
فورم کے دوران سام سنگ نے نئی مصنوعات کا تجربہ حاصل کرنے والے شرکاء کیلئے اپنے سالانہ docent پروگرام کا انعقاد کیا۔ رہنمائی کے حامل میوزیم کے دورہ کی طرح مہمانوں نے سام سنگ کی آئندہ سال آنے والی مصنوعات کا تجربہ بھی حاصل کیا۔
سام سنگ نے MENA فورم 2019ء میں اپنا 98 انچ کا 8K کیو ایل ای ڈی ٹی وی بھی پیش کیا جو کوانٹم پروسیسر 8K چپ سے لیس ہے۔ 2019ء کی کیو ایل ای ڈی لائن اپ میں مختلف سائزوں کے ایل ای ڈی ٹی وی شامل ہیں جو بہترین پکچر کوالٹی، ڈیزائن اور سمارٹ فیچرز فراہم کرتے ہیں۔
سام سنگ نے MENA فورم میں Q70 سائونڈ بار بھی پیش کیا۔ Q70 سائونڈ بار Harman Kardon کے ساتھ شراکت داری میں ڈولبی ایٹموس اور ڈی ٹی ایس : ایکس ٹیکنالوجیز کے ساتھ آڈیو وژول تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اے آئی سائونڈ اپنے معیار کو موثر طور پر بہتر بناتا ہے جبکہ 4K پاس تھرو بہترین آواز اور پکچر کوالٹی فراہم کرتا ہے۔
سام سنگ کا MENA فورم 2019ء میں پیش کیا گیا چار دروازوں کا حامل ریفریجریٹر ٹرپل کولنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو درجہ حرارت اور کنٹرول کے مطابق بہترین تازگی فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین طویل وقت تک اپنی خوراک کو تازہ رکھ سکتے ہیں۔ Flex زون سپیس کے ساتھ اس کا آزادانہ کنٹرول کا حامل کمپارٹمنٹ لا محدود فوائد فراہم کرتا ہے اور خوراک کو موزوں درجہ حرارت پر رکھتا ہے۔
سام سنگ کا سائیڈ بائی سائیڈ تین ڈور پر مشتمل ریفریجریٹر صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ زیادہ گنجائش اور منفرد Twin کولنگ سسٹم کے ساتھ تیار کیا گیا یہ ریفریجریٹر خوراک کی اشیاء کو طویل عرصہ تک تازہ رکھنے کیلئے کار آمد ہے۔ اپنے دستیاب ٹمپریچر موڈز کے ساتھ یہ صارف کی ضرورت کے مطابق توانائی کی بچت فراہم کرتا ہے۔
سام سنگ کی کوئیک ڈرائیو واشنگ مشین ایک انقلابی لانڈری ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے جو صفائی کی کارکردگی پر سمجھوتہ کئے بغیر واشنگ کے وقت کو 50 فیصد تک کم کرتی ہے۔ کوئیک ڈرائیو واشر میں سام سنگ کا انٹیلی جنٹ لانڈری اسسٹنٹ بھی شامل ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کی گئی ہے تاکہ واشنگ سائیکل کیلئے خودکار طریقہ فراہم کیا جا سکے۔ سام سنگ کے ایڈ واش فیچر کے ساتھ صارفین پہلے سے دھوئے جانے والے کپڑوں کے ساتھ کوئیک ڈرائیو سائیکل میں کپڑے ڈال سکتے ہیں۔
سام سنگ نے MENA فورم 2019ء میں گلیکسی S10 اور گلیکسی فولڈ بھی پیش کئے۔ سام سنگ کا گلیکسی S10 پریمیم موبائل تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس فون میں ڈائنامک ایمولڈ ڈسپلے فراہم کیا گیا ہے تاکہ فل سکرین کے تجربہ سے لطف اندوز ہوا جا سکے۔ یہ فون الٹرا سونک فنگر پرنٹ سکینر سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ اس فون کی نئی کیمرہ ٹیکنالوجی صارفین کو پیشہ ورانہ صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ گلیکسی S10 اس وقت تک کی سب سے سمارٹ ڈیوائس ہے۔
سام سنگ کا گلیکسی فولڈ سمارٹ فون کی کیٹیگری میں بالکل نئی ایجاد ہے۔ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے گلیکسی فولڈ دنیا کا پہلا 7.3 انچ کا انفی نیٹی فلیکس ڈسپلے کا حامل فون ہے جو فولڈ ہو کر ایک چھوٹی ڈیوائس میں بدل جاتا ہے۔
سام سنگ کے گیکسی ایکو سسٹم میں 2019ء میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے جس میں گلیکسی واچ ایکٹو، گلیکسی گیئر فٹ ای اور گلیکسی بڈز شامل ہیں۔ صارفین کو انٹیلی جنٹ، آسانی اور جدید تجربہ فراہم کرتے ہوئے پہننے والی یہ ڈیوائسز صارفین کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ اپنی مصروف زندگی کے تمام عوامل کی نگرانی کر سکیں۔
OOO

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.